اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر بابر اعظم نے پاکستان تحریک انصاف کے منحرف ایم این ایز کو خبر دار کیا ہے کہ وہ واپس آجائیں ورنہ تاحیات نااہل کروانے کیلئے سپریم کورٹ جائیں گے۔
وزیراعظم کے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ صدر مملکت آئین کے آرٹیکل 63 اے کے تحت ریفرنس بھیج رہے ہیں ۔ میری وزارت ریفرنس فائل کرنے کے حوالے سے سمری بھیج رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریفرنس میں دو سوالات اٹھائے جائیں گے،، سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے۔ موجودہ چیف جسٹس پانچ رکنی بینچ کے سربراہ تھے۔ فیصلے میں اصول طے کیے گئے ہیں جہاں نااہلی کا عرصے کا تعین نہیں وہاں نااہلی تاحیات تصور ہوگی۔
بابر اعوان کا کہنا تھا کہ ہمارے ارکان کے پاس موقع ہے کہ وہ واپس آجائیں اگر وہ واپس آجائیں تو ٹھیک ہے ورنہ نااہلی تاحیات ہوگی
غیرمنتخب ارکان کا جس وقت چاہیں نام واپس لیا جا سکتا ہے۔ عدم اعتماد ناکام ہوگی، حکومت پانچ سال پورے کرے گی۔قومی اسمبلی اجلاس کا فیصلہ اسپیکر قومی اسمبلی کریں گے۔