جواد احمد اپنا گانا وزیراعظم عمران خان کی ویڈیو پر لگا دیکھ کر آگ بگولا

02:50 PM, 19 Mar, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور:  معروف پاکستانی گلوکار اور برابری پارٹی پاکستان کے سربراہ جواد احمد اپنا مشہور  گانا  وزیراعظم عمران خان کی ویڈیو پر لگا دیکھ کر آگ بگولا ہو گئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی رہنما سینیر عون عباس بپی نے وزیراعظم عمران خان کی ایک  ویڈیو شئیر کی جس میں  بیک گراؤنڈ  پر   جواد احمد کا مشہور گانا ’تُم سرخرو ہو گے‘ چل رہا ہے۔

گلوکار جواد احمد کی نظر سے جب یہ ویڈیو گزری تو وہ ردِِعمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کی ٹوئٹ پر پھٹ پڑے اور لکھا کہ ’’میں نے یہ گانا جھوٹوں اور منافقوں کے لیے نہیں بلکہ اس ملک کے نوجوانوں کے لیے بنایا تھا۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’ملک کو تباہ کرنے پر پوری قوم چاہتی ہے کہ آپ لوگ ہاریں۔‘

مزیدخبریں