لاہور: معروف پاکستانی گلوکار اور برابری پارٹی پاکستان کے سربراہ جواد احمد اپنا مشہور گانا وزیراعظم عمران خان کی ویڈیو پر لگا دیکھ کر آگ بگولا ہو گئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی رہنما سینیر عون عباس بپی نے وزیراعظم عمران خان کی ایک ویڈیو شئیر کی جس میں بیک گراؤنڈ پر جواد احمد کا مشہور گانا ’تُم سرخرو ہو گے‘ چل رہا ہے۔
I did not write & sing this song for liars & hypocrites but for Pakistan’s youth. The whole nation wants you people to lose for destroying this country.
— Jawad Ahmad (@jawadahmadone) March 18, 2022
میں نےیہ گاناجھوٹوں اورمنافقوں کےلۓنہیں بلکہ اس ملک کےنوجوانوں کےلۓبنایاتھا۔ملک کوتباہ کرنےپرپوری قوم چاہتی ہےکہ آپ لوگ ہاریں۔ https://t.co/rNCNV6I5Pd
گلوکار جواد احمد کی نظر سے جب یہ ویڈیو گزری تو وہ ردِِعمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کی ٹوئٹ پر پھٹ پڑے اور لکھا کہ ’’میں نے یہ گانا جھوٹوں اور منافقوں کے لیے نہیں بلکہ اس ملک کے نوجوانوں کے لیے بنایا تھا۔‘
انہوں نے مزید لکھا کہ ’ملک کو تباہ کرنے پر پوری قوم چاہتی ہے کہ آپ لوگ ہاریں۔‘