عام آدمی ماہانہ کرائے جتنی قسط دے کر گھر کا مالک بن سکتا ہے: رضا باقر

01:54 PM, 19 Mar, 2022

نیوویب ڈیسک

فیصل آباد: گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر نے کہا ہے کہ اب ملک بھر میں کوئی بھی  عام آدمی ماہانہ کرائے جتنی قسط دے کر گھر کا مالک بن سکتا ہے۔

 فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رضا باقر نے کہا کہ  لاکھوں لوگ ایسے ہیں جن کےلیے گھر بنانا ممکن  نہیں، گھر بنانے کے لیے بینک اب لوگوں کو قرض دے رہے ہیں، میراگھر میرا پاکستان منصوبے کو کامیاب بنانے کے لیے ہر ادارے نے کردار ادا کیا۔

گورنر اسٹیٹ بینک  نے مزید کہا کہ نجی بینکوں کا مشکور ہوں  کہ انہوں نے منصوبے کو آگے  بڑھانے کےلیے کردار ادا کیا۔

مزیدخبریں