حکومتی وزراء کا ترین گروپ سے رابطہ، اہم پیشرفت کا امکان

حکومتی وزراء کا ترین گروپ سے رابطہ، اہم پیشرفت کا امکان

لاہور:  پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور وفاقی  وزیر دفاع پرویز خٹک کا ترین گروپ کے رہنما عون چوہدری سے درخواست کی ہے کہ ترین گروپ  فوری طور پر لوئی انتہائی قدم نہ اٹھائے ، جلد اہم ہیش رفت سے آگاہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق  پرویز خٹک کا رات گئے ترین گروپ کے مرکزی رہنما عون چوہدری سے  ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں  گروپ ارکان کی ناراضی کے معاملات پر بات چیت کی گئی۔عون چوہدری نے بھی رات گئے پرویز خٹک کی جانب سے رابطے کی تصدیق کی ہے ۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ  پرویز خٹک نے عون چودھری سے  درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اہم فیصلے روک لیں اور فوری طور پر کوئی قدم نہ اٹھائیں ، جلد اہم ہیش رفت سے آگاہ کریں گے۔ جبکہ عون چوہدری سے وفاقی وزیراطلاعات  فواد چوہدری  کا بھی ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ 

دوسری جانب  گزشتہ روز ترین گروپ کا اہم اجلاس جہانگیر ترین کی زیر صدارت ہو ا لاہور میں منعقد ہوا  جس میں ترین گروپ کے تمام ارکان نے حکومت سے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے حتمی فیصلے کا اختیار جہانگیر ترین کو سونپ دیا ۔

اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور پنجاب میں تبدیلی کے حوالے سے اہم امور پر مشاورت کی گئی ،ترین گروپ نے سندھ ہاؤس پر دھاوا بولنے کی مذمت کی اور واقعے پر تشویش کا اظہار کیا۔

اجلاس کے شرکا سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے اپنے ارکان کو سیاسی صورتحال میں اہم پیش رفت کا بھی عندیہ دیدیا ،جہانگیر ترین نے گروپ کے تمام اراکین کو متحد رہنے کا پیغام بھی دیا ۔

مصنف کے بارے میں