واشنگٹن: وزیراعظم عمران خان کے امریکہ کی غلامی نہ کرنے کے بیان پر ترجمان وائٹ ہاؤس جین ساکی نےتبصرے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں۔
وائٹ ہاؤس میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران صحافی نے ترجمان جین ساکی سے عمران خان کے امریکی سے متعلق بیان پر سوال کیا تو جین ساکی نے جواب دیتے ہوئے تبصرے سے گریز کیا اور صرف اتنا کہا کہ پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں، آئندہ بھی سفارتی ذرائع سے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو جاری رکھیں گے۔
صحافی نے جین ساکی سے یہ بھی سوال کیا صدر جوبائیڈن وزیراعظم عمران خان کی ٹیلی فون کال کی درخواست کیوں نہیں لے رہے ؟ ترجمان وائٹ ہاؤس نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس فون کال کی درخواست کے حوالے سے تفصیلات موجود نہیں ہیں۔