شہباز شریف کے آرمی چیف کی ایکسٹینشن سے متعلق بیان پر شہباز گل کا ردِعمل

 شہباز شریف کے آرمی چیف کی ایکسٹینشن سے متعلق بیان پر شہباز گل کا ردِعمل

اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے  کہ شہباز شریف کا آرمی چیف کی ایکسٹینشن کے بارے میں بیان ان کی سیاسی بوکھلاہٹ کو واضح کر رہا ہے۔

 
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے شہباز گل نے لکھا کہ ’شہباز شریف کا آرمی چیف کی تعیناتی یا ایکسٹینشن کے بارے میں بیان ان کی سیاسی بوکھلاہٹ کو واضح کر رہا ہے، جس کا فیصلہ سال کے آخر میں ہونا ہے اس ایشو کو اپنی گندی سیاست میں استعمال کیا جا رہا ہے۔‘

https://twitter.com/SHABAZGIL/status/1505021743357841409?s=20&t=fDFLW_gxWzRK30lvojQzIw
انہوں نے اپوزیشن لیڈر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ شہباز صاحب آپ نے کیا فیصلہ کرنا اس وقت تک تو آپ جیل میں ہوں گے، شہباز نواز ایک سکے کے دو رخ ہیں۔

واضح رہے کہ لیگی صدر نے گزشتہ روز نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ آرمی چیف کی  تعیناتی یا توسیع کے حوالے سے فیصلہ ملک کے  مفاد کے مطابق کریں گے ، انہوں نے مزید کہا کہ میں نے ہمیشہ اسلام آباد اور پنڈی کے درمیان پل کا کردار ادا کیا ہے ، میرے ہر آرمی چیف کیساتھ بہترین تعلقات رہے ۔

مصنف کے بارے میں