الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ، وزیر اعظم پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد

الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ، وزیر اعظم پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم عمران خان  پر الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے   روکنے کے باوجود وزیر اعظم کو جلسے میں شریک ہونے  اور شرکاء سے خطاب کرنے پر 50 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ الیکشن  ضابطہ  اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر(ڈی ایم او)  لوئر دیر حمید اللہ نے وزیر اعظم  پر جرمانہ کیا اور  22 مارچ تک جرمانہ بھرنے کا حکم دیا ہے ۔

علاوہ ازیں  الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان، گورنر شاہ فرمان سمیت  وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، مراد سعید ، اسد عمر اور پرویز خٹک پر بھی جرمانے عائد کیے ہیں۔ 


واضح  رہے کہ الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کو لوئر دیر میں جلسہ کرنے سے روکتے ہوئے کہا تھا کہ پارلیمنٹیرنز کو الیکشن مہم میں حصہ لینے کی اجازت ہے تاہم پبلک آفس ہولڈرز پر بدستور پابندی ہوگی۔



مصنف کے بارے میں