اسلام آباد: پاکستان میں کورونا سے ہونے والی اموات کم ہو گئیں جبکہ مثبت کیسز کی شرح میں بھی نمایاں کمی آئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی ) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دو مریضوں کا انتقال ہوا جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار 328 ہو گئی ۔
https://twitter.com/OfficialNcoc/status/1504932020132225024?s=20&t=UIFYaZ1CytmUoiGH_UR_1A
کورونا کی تشخیص کیلئے ملک بھر میں مزید39 ہزار67ٹیسٹ کیے گئے جس میں483افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔مثبت کیسز کی شرح ایک عشاریہ 23 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔ این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے شکار503مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جو اس وقت آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔