انجیلینا جولی کے بیٹے نے باپ کے خلاف عدالت میں بیان دے دیا

10:22 PM, 19 Mar, 2021

لاس اینجلس: ہالی وڈ سٹار انجلینا جولی اور بریڈپٹ کے بڑے بیٹے میڈوکس نے دوسری مرتبہ عدالت میں اپنے والد کیخلاف بیان دیدیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کے بڑے بیٹے میڈوکس نے اپنے والد کے خلاف مقامی عدالت میں گواہی دے  دی ہے جو اس سے پہلے بھی ایک مرتبہ اپنے والد کیخلاف گواہی دے چکے ہیں۔

انجلینا جولی کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا میڈوکس سرکاری طور پر اپنے نام کے ساتھ “پٹ” ہٹا کر “جولی” لگانا چاہتا ہے اور میں نے اسے منع بھی کیا مگر وہ اپنی بات پر مصر ہے اور غیر سرکاری سطح پر اپنے نام کے ساتھ والد کا نام بھی استعمال نہیں کرتا۔ 

انجلینا جولی کی جانب سے عدالت میں جمع کروائی گئی دستاویزات کے مطابق بریڈ پٹ ان کیساتھ ساتھ بچوں پر بھی تشدد کرتے تھے، انجلینا جولی کا کہناتھا کہ میں اور میرے بچے بریڈ پٹ کے خلاف اپنے الزامات کو ثابت کرنے کیلئے تمام تر ثبوت مہیا کرنے کو تیار ہیں۔ دوسری جانب بریڈ پٹ کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ انجلینا جولی سابقہ شوہر بریڈپٹ کے خلاف بچوں کو ہتھیار بنا رہی ہیں تاکہ عدالتی فیصلہ ان کے حق میں آسکے۔

واضح رہے کہ انجلینا جولی اور بریڈ پٹ نے 2014ء میں شادی کی تھی لیکن صرف دو سال کے قلیل عرصے کے بعد ہی دونوں نے علیحدگی بھی اختیار کر لی تھی جس کے بعد سے دونوں کے درمیان اب تک قانونی طور پر علیحدگی اور بچوں کی حوالگی کیلئے معاملات چل رہے ہیں اور اس سلسلے میں عدالتی کارروائیاں جاری ہیں۔ 

مزیدخبریں