اسلام آباد، وفاقی دارالحکومت میں کرونا وائرس کو روکنے کے لیے مقامی انتظامیہ کی طرف سے پابندیاں مزید سخت
اسلام آباد کی مقامی انتظامیہ نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لئے حفاظتی اقدامات کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں رات 10 بجے کے بعد آؤٹ ڈور ڈائننگ پر پابندی ہوگی۔
نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ’اسلام آباد میں ہفتہ اور اتوار کو مارکیٹس، ریسٹورنٹس مکمل بند رہیں گے جبکہ ریسٹورنٹس اور ہوٹلز پر ٹیک اووے سروس کی اجازت ہوگی۔
اسلام آباد میں ہفتے اور اتوار کو اشیائےخورونوش، دودھ فروشوں کی دکانیں اور میڈیکل اسٹورز معمول کے مطابق کھولنے کی اجازت ہوگی۔
اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ’کرونا کے پیش نظر تجارتی سرگرمیوں اور ریسٹورنٹس سروسز کو محدود کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل خیبرپختونخواہ حکومت نے کرونا وبا کے پھیلاؤ کے پیش نظر صوبے بھر میں ہفتے اور اتوار کو بازار مکمل بند رکھنے کا اعلان کیا ہے، جس پر 20 مارچ سے اطلاق ہوگا۔