موجودہ حکومت معیشت کا دیوالیہ کر چکی ہے،احسن  اقبال

04:22 PM, 19 Mar, 2021

لاہور :رہنما ن لیگ احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آج عمران خان ن لیگ کے منصوبوں پر تختیاں لگا کر افتتاح کر رہےہیں،اپنی نااہلی کی وجہ سے ہمارے منصوبوں پر تختیاں لگا رہے ہیں، عمران خان آج  قوم کو جوابدہ ہیں،3سال میں کیا کیا؟ہم خزانے میں پیسہ چھوڑ کر گئے تھے،عوام ملکی معیشت کو بدحالی سےنکلتا دیکھنا چاہتےہیں،ہر بات پر عمران خان  چور چور کا شورمچاتےہیں،مان جائیں  آپ کو حکومت چلانا نہیں آتا،استعفیٰ دیں اور گھر جائیں۔

 

احسن اقبال نے تحریک انصاف کی حکومت کو نشانہ بنا تے ہوئے کہا  کہ ہم خزانے میں پیسہ چھوڑ کر گئے تھے،آپ کہتےہیں ملک کا پیسہ لوٹا گیا،اپنی کارکردگی چھپانے کیلئے ماضی کی سیاسی جماعتوں پر تنقید کرنے کی بجائے اپنی کارکردگی بتائیں آپ نے کیا کیا ہے ؟مسلم لیگ ن کے منصوبوں پر تختیاں لگا کر طعنے دے رہے ہیں،عوام ملکی معیشت کو بدحالی سےنکلتا دیکھنا چاہتےہیں،آپ ہر بات پر چور چور کا شورمچاتےہیں،جو چور ہوتا ہے وہ 4سالوں میں 11ہزار میگاواٹ بجلی نہیں بناتا،چور 2ہزار کلو میٹر سڑکیں نہیں بناتا،چور تاریخ کا سب سے بڑا ڈیفنس اور ترقیاتی بجٹ نہیں دیتا،مالاکنڈ یونیورسٹی کا منصوبہ ن لیگ کا منصوبہ تھا۔

 

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا عمران خان   نے ترقیاتی بجٹ ایک ہزار ارب سے کم کرکے500ارب کر دیا،مان جائیں  آپ کو حکومت چلانا نہیں آتا،استعفیٰ دیں گھر جائیں،مان جائیں آپ کے پاس کوئی وژن نہیں تھا،تیاری نہیں تھی،موجودہ حکومت معیشت کا دیوالیہ کر چکی ہے،حکومت اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کا ذیلی ادارہ بنا رہی ہے،نئے قانون کے بعد اسٹیٹ بینک صرف عالمی اداروں کو جوابدہ ہوگا، اسٹیٹ بینک وزیراعظم  کوبھی نہیں جوابدہ نہیں ہوگا،وزیراعظم نیب کے سامنے پیش ہوسکتا ہےتو گورنراسٹیٹ بینک کیوں نہیں،احسن اقبال کا کہنا تھا حکومت کے پاس پیسے نہیں ، یہ ٹیکس جمع نہیں کر سکے،3سال بعد بھی یہ ہماری چھوڑی ہوئی ایکسپورٹ سے آگے نہ بڑھ سکے۔

 

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا  ساری دنیا میں آپ شفافیت کے داعی بنے ہوئے ہیں،وزیراعظم آپ کے قول و فعل میں تضاد ہے،آپ لوگوں کے سامنے مسٹر کلین بن جاتے ہیں،فارن فنڈنگ کیس میں  کیوں آپ روڑے اٹکا رہےہیں،آپ کیوں اکبر ایس بابر سے خوفزدہ ہیں،فارن فنڈنگ کیس کو 6سال سے قانونی پیچیدگیوں میں الجھا رہےہیں،احسن اقبال نے کہا موجودہ حکومت خود کو غریبوں کا ہمدردکہتی ہے ،حکومت نے کرونا کے لیے کیوں پیسے فراہم نہیں کئے،پاکستان  دنیا کا واحد ملک ہے جو عطیہ کی گئی ویکسین لگا رہا ہے،حکومت نے  ویکسین خریدنے کے لیے ایک روپیہ بھی خرچ نہیں کیا،کورونا ویکسین  تحفہ دینے پر چینی صدر کے شکر گزار ہیں،چین نے ثابت کر دیا پاک چین دوستی ہمالیہ سے بھی بلند ہے۔

مزیدخبریں