ٹیکنالوجی سے منسلک نوجوانوں کیلئے خوشخبری، گوگل کا 10 ہزار نوکریاں دینے کا اعلان

10:26 AM, 19 Mar, 2021

کیلی فورنیا: انفارمیشن ٹیکنالوجی سے منسلک دنیا بھر نوجوانوں کیلئے خوشخبری ہے کہ مشہور کمپنی گوگل نے ہزاروں ڈالرز کی سرمایہ کاری کیساتھ ساتھ 10 ہزار نئی نوکریاں دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

دنیائے انٹرنیٹ کی سب سے بڑی کمپنی گوگل کی جانب سے اس اعلان کو عالمی وبا سے متاثرہ معیشت کیلئے تازہ ہوا کے جھونکے سے تعبیر کیا جا رہا ہے۔ گوگل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سات ہزار ڈالرز کی سرمایہ کاری اور 10 ہزار سے زائد نوکریاں ابھی صرف ابتدا ہیں، کمپنی کی جانب سے ہر سال ایسے اقدامات اٹھائے جاتے رہیں گے۔

یہ اعلان گوگل کے چیئرمین سندر پچائی کی جانب سے کیا گیا ہے۔ روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونے سے ٹیکنالوجی کی صنعت کو استحکام ملے گا بلکہ نوجوانوں کو بھی اپنی صلاحیتیں بروئے کار لانے میں مدد ملے گی۔

سندر پچائی کا کہنا تھا کہ گوگل سمجھتا ہے کہ عالمی وبا کے باعث ٹیکنالوجی کی صنعت بھی زبوں حالی کا شکار ہے، اسے اوپر اٹھانے کیلئے بڑی کمپنیوں کو میدان میں آنا پڑے گا، اسی سوچ کیساتھ ہم نے ناصرف نئی سرمایہ کاری بلکہ ابتدائی طور پر 10 ہزار نوکریاں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گوگل کی جانب سے کسی اور میدان میں نہیں صرف ٹیکنالوجی سے وابستہ شعبوں میں ہی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ ان میں ای میلز، انٹرنیٹ سرچنگ اور دیگر شعبے شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ امریکا کی معیشت کو استحکام دینے کیلئے اپنا حصہ ڈالیں، اس کیلئے گوگل کمپنی کی جانب سے عملی اقدامات کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نئی کمپنیاں بنانے کا بھی پروگرام مرتب کر رہے ہیں تاکہ امریکا کی دیگر ریاستوں میں بھی موجود نوجوان ہماری پیشکش سے فائدہ اٹھا سکیں۔

مزیدخبریں