کورونا ویکسین سے الرجی کا ایک کیس سامنے آگیا

کورونا ویکسین سے الرجی کا ایک کیس سامنے آگیا
کیپشن: کورونا ویکسین سے الرجی کا ایک کیس سامنے آگیا
سورس: file

اسلام آباد : ڈائریکٹر جنرل وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز نے کہا کہ ملک میں 8 لاکھ سے زائد افراد کورونا ویکسی نیشن کیلئے رجسٹرڈ ہیں جبکہ ‏پاکستان میں 65 سال سے زائد عمر کے 85 لاکھ افراد ہیں۔

 ‏کورونا ویکسین کے باعث الرجی کا ایک کیس سامنے آیا۔ ‏ویکسین کرانے والا کوئی شخص علاج کیلئے ہسپتال داخل نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں روزانہ 40 ہزار افراد کو ویکسی نیشن دی جا رہی ہے۔ ویکسی نیشن کے پہلے مرحلے میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف اور دیگر عملے کو ویکسین دی گئی۔دوسرے مرحلے میں 60 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسی نیشن کی جارہی ہے۔ 

واضح ر ہے کہ ملک بھر میں برطانوی وائرس کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے۔ مسلسل دوسرے دن تین ہزار سے زائد کورونا کے نئے مریض سامنے آگئے ہیں۔ 24 گھنٹے کے دوران 40 افراد جاں بحق ہوگئے۔

این سی او سی کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں کےدوران کورونا کے3449کیسز رپورٹ ہوئے۔ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 6لاکھ19ہزار259 ہوگئی۔فعال کیسز دوبارہ  27188 تک پہنچ گئے ۔

ملک بھر میں کورونا سے 24 گھنٹے میں مزید 40 افراد جاں بحق ہوگئے ۔جس سے اموات کی مجموعی تعداد 13ہزار757ہوگئی، ملک میں کورونا سے صحت یاب افراد کی مجموعی تعداد 5لاکھ78ہزار314ہوگئی۔

دوسری طرف لاہور کے 30 میں سے 28 علاقوں کے سیوریج نمونوں میں کورونا وائرس کی موجودگی کاانکشاف ہوا ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق کورونا کے 365 مریض لاہور کے سرکاری اور 207 نجی اسپتالوں میں داخل ہیں،سب سے زیادہ مریض میو اسپتال میں ہیں جن کی تعداد 279 ہے۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق  سروسزاسپتال میں کورونا کے 68 مریض جب کہ جناح اسپتال میں 68 مریض زیر علاج ہیں۔ 

ادھر اسلام آباد میں بزرگ شہریوں کو ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے۔ ڈی ایچ او کے مطابق وفاقی دار الحکومت میں ابھی تک 8 ہزار 681 بزرگ افراد کو ویکسین کی پہلی ڈوز لگائی جا چکی۔ویکسی نیشن کیلئےرجسٹرڈ افراد میں سے 83 فی صد کی ویکسی نیشن کی جا چکی ہے۔

ڈی ایچ او کا مزید کہنا ہے کہ ویکسی نیشن کیلئے رجسٹرڈ افراد میں ہیلتھ کئیر ورکرز اور بزرگ افراد بھی شامل  ہے۔ اسلام آباد میں ابھی تک 38 ہزار 643 افراد  ویکسی نیشن کیلئےرجسٹرڈ ہوچکے  ہے۔