کرسٹیانو رونالڈو بدستور قرنطینہ میں موجود

10:22 PM, 19 Mar, 2020

لاہور: کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظراسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو بھی ان دنوں آئیسولیشن میں ہیں۔

یووینٹس کلب کے ساتھی فٹبالر ڈینلی روگینی کا کرونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد رونالڈو پرتگال واپس آکر اپنے گھر پر ہیں۔ اتوار کو تماشائیوں کے بغیر یوونٹس اور انٹرمیلان کا میچ ہوا تھا جس میں کرسٹیانو رونالڈو کے کلب نے دوصفر سے کامیابی پائی تھی، اس فتح پر سب نے ہاتھ ملاکر خوشی کا اظہارکیا تھا، اس میچ میں انھوں نے ڈینیلی کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئرکیا تھا۔

برطانوی میڈیا میں دکھائی جانے والی تصاویر میں اسٹار فٹبالر کو گھر کی بالکونی کے باہر بغیر شرٹ کے دھوپ انجوائے کرتا دیکھا جاسکتا ہے۔

مزیدخبریں