شادی ہالز کے بعد گھروں میں بھی شادی تقریبات پر پابندی ؟

04:16 PM, 19 Mar, 2020

لاہور: وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کرونا وائرس کیخلاف اقدامات کیلئے 5 ارب روپے کے خصوصی فنڈ کا اعلان کر دیا، ماسک، سینی ٹائزر ذخیرہ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈان کا حکم بھی دیا، کابینہ کمیٹی اجلاس میں گھروں میں شادی تقریبات پر پابندی کی تجویز بھی زیرغور آئی۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، عثمان بزدار نے ماسک، سینی ٹائزر ذخیرہ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈان کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ قانون توڑنے والوں کیخلاف بلاتفریق ایکشن لیا جائے۔

وزیراعلی نے کرونا تشخیصی کٹس جلد منگوانے کیلئے اقدامات کرنے اور ایران سے آنیوالے زائرین کے ٹیسٹ جلد مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی۔ اجلاس کے دوران گھروں میں شادی تقریبات پرپابندی کی تجویز بھی دی گئی جس پر تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

مزیدخبریں