دل کا سکون چاہتے ہیں تو دوسروں کو معاف کرنا سیکھیں‘ صنم بلوچ

12:35 PM, 19 Mar, 2020

اسلام آباد : اداکارہ صنم بلوچ نے کہا ہے کہ دل کا سکون چاہتے ہیں تو معاف کرنا سیکھیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ ذہنی اور قلبی سکون حاصل کرنے کا ایک راستہ دوسروں کو معاف کرنا ہے، جب آپ کسی کی غلطی کو معاف کریں گے تو آپ خود ایک اطمینان اور سکون محسوس کریں گے۔

صنم بلوچ پاکستانی شوبز انڈسٹری میں ایک منفرد نام ہیں، انہوں نے ڈرامہ سیریل کالک سے شہرت حاصل کی اور اس کے بعد دیگر ڈراموں میں شاندار کردار ادا کرنے کے علاوہ مختلف نجی چینلز پر مارننگ شوز کی میزبانی کے فرائض بھی سرانجام دیتی رہی ہیں۔

مزیدخبریں