کورونا وائر س سے خوفزدہ ہونےکی ہرگز ضرورت نہیں ،پانچ وقت نماز قائم کی جائے ‘ رابی پیرزادہ

12:27 PM, 19 Mar, 2020

لاہور: شوبز کو خیر باد کہنے والی سابق اداکار ہ و گلوکارہ رابی پیرزادہ نے کہا کہ ہمیں کورونا وائر س سے خوفزدہ ہونے کی ہرگز ضرورت نہیں ،پانچ وقت نماز قائم کی جائے ،اس کے ساتھ استغفار اور درود پاک کا ورد کیا جائے اور حفاظتی تدابیر بھی اپنائی جائیں۔

رابی پیرزادہ نے کہا کہ پانچ وقت وضو کرنے سے ہاتھ اور چہرہ اور صاف رہتا ہے اور کورونا وائرس آپ کے نزدیک بھی نہیں آسکتا۔ ہم نے نماز سے دوری اختیار کر کے مالک کائنات کو خود سے دور کر لیا ہے ۔

کورونا وائرس نے چین ، ایران ،اٹلی اور یورپ میں سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے ، خدا کا شکر ہے کہ بہت سے ممالک سے بارڈر جڑے ہونے اور فضائی رابطے ہونے کے باوجود یہاں ابھی تک حالات کنٹرول میں ہیں۔

ہم سب کو اللہ کے حضورتوبہ استغفار کرنی چاہیے اور خدا کی قربت کا بہترین ذریعہ پانچ وقت کی نماز ہے ۔

مزیدخبریں