کراچی: سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا ہےکہ تفتان سے آنے والے لوگ حکومت کے لیے پریشانی کا سبب نہیں ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ اگر لوگ اپنے گھروں میں رہتے تو قرنطینہ مراکز نہ بنانے پڑتے، کسی میں کورونا کی علامات ظاہر ہوتی ہیں تو وہ گھر میں رہ کر ہیلپ لائن سے رابطہ کرے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے پریشانی کا سامنا تفتان سے آنے والے لوگ نہیں اور ان لوگوں کو تو ہم مخصوص مقام پر رکھ رہے ہیں۔ تفتان سے آنے والے 750 لوگوں کو سکھر قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سندھ حکومت ایران سے بذریعہ تفتان بارڈر پاکستان آنے والے زائرین کو سکھر میں قرنطینہ سینٹرز میں رکھ رہی ہے جہاں زائرین کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔