ویلنگٹن : نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے عہد کیا ہے کہ وہ کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں حملہ کرنے والے حملہ آور کا نام کبھی نہیں لیں گی۔
نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے کہا کہ اسے (حملہ آور کو) اس دہشت گردانہ عمل سے بہت سی چیزیں مطلوب تھیں جن میں سے ایک شہرت (بدنامی) بھی تھی ، اسی لیے آپ کبھی مجھے اس کا نام لیتے نہیں سنیں گے۔
انھوں نے مزید کہا کہ وہ دہشت گرد ہے ، وہ مجرم ہے۔ وہ انتہا پسند ہے لیکن میں جب بھی اس بارے میں بات کروں گی وہ بے نام رہے گا۔
ادھر آسٹریلیا کے وزیر اعظم سکاٹ موریسن نے فیس بک اور دوسرے پلیٹ فارم کو اس حملے کی لائیو سٹریمنگ کو بروقت نہ روکنے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سوشل میڈیا پر عالمی سطح پر قدغن لگانے کی اپیل کی ہے۔