لاہور: شہبازشریف نے کہا ہے کہ شریف فیملی سے نواز شریف سے ملاقات کا حق چھیننا سراسرظلم و زیادتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر جاری اپنے ایک بیان میں مسلم لیگ کے صدر و اپوزیشن لیڈرشہبازشریف نے کہا کہ بارباردرخواست دینے کے باوجود مجھے آج بھی نواز شریف کی بیمار پرسی سے روکا گیا، میں اور فیملی کے دیگرافراد ہفتے میں دو سے تین بار میاں صاحب سے ملتے تھے تاکہ ان کی صحت کے بارے میں با خبررہ سکیں۔ اب یہ ملاقات صرف جمعرات تک محدود کر دی گئی ہے ، ماں، بہن، بھائی اوربیٹی سے یہ حق چھیننا سراسرظلم و زیادتی ہے۔
بار بار درخواست کرنے کے باوجود مجھے آج بھی میاں صاحب کی تیمارداری سےروک دیا گیا۔ میں اور خاندان کے دیگر افراد ہفتے میں 2’3 بار ملتے تھے تا کہ ان کی صحت کے بارے میں با خبر رہ سکیں لیکن اب صرف جمعرات تک محدود کر دیا گیا۔ ماں، بہن، بھائی اور بیٹی سے یہ حق چھیننا سراسرظلم و زیادتی ہے
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) March 19, 2019
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید کی سزا ہونے پر کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔