عافیہ صدیقی کے متعلق قوم جلد خوشخبری سنے گی، علی محمد خان

12:34 PM, 19 Mar, 2019

گوجرانوالہ: وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا ہے کہ سیاست اپنی جگہ لیکن حکومت نواز شریف کی صحت کے حوالے سے سنجیدہ ہے۔ نواز شریف جہاں چاہیں علاج کروا سکتے ہیں اور عافیہ صدیقی کے متعلق قوم جلد خوشخبری سنے گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ میں دہشتگردی پر حکومت کا موقف واضح ہے اور دہشتگرد کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔ ہماری امریکہ اور مغربی ممالک سے ڈیمانڈ ہے کہ واقعے کی پر زور مذمت کریں۔

خیال رہے اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے پاکستان نے بہت کوششیں کی ہیں۔ خاموش رہنے سے عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق فائدہ ہو سکتا ہے۔ ڈاکٹر عافیہ کا معاملہ حساس ہے اس حوالے سے انکے خاندان اور دیگر افراد جو افواہیں پھیلا رہے ہیں ان سے گریز کریں۔ دعا ہے ہم اپنے کام میں کامیاب ہو جائیں۔

مزیدخبریں