وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان کی مریم نواز سے معذرت

09:37 AM, 19 Mar, 2019

لاہور: مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے جعلی خط کے معاملے پر وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے معذرت کر لی۔

اپنے ٹویٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل کا کہنا تھا کہ ایک سینئر صحافی کی طرف مریم نواز کے حوالے سے خط ملا تھا جس کی بعد میں مریم نواز نے تردید کی۔

شہباز گل نے بتایا کہ جب ان کی ٹیم نے صحافی سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ خط درست ہے۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ اگر یہ خط درست نہیں تو انہیں افسوس ہے اور وہ معذرت خواہ ہیں کہ یہ خط شیئر کیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ سچ پر مبنی خبروں کی ترسیل پر یقین رکھتے ہیں۔

مزیدخبریں