بھارتی فلم ”ہندی میڈیم “ اس سال 4 اپریل کو چین میں ریلیز کی جائے گی

11:38 PM, 19 Mar, 2018

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کی کامیاب فلم ”ہندی میڈیم “ اس سال 4 اپریل کو چین میں ریلیز کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق عامر خان کی فلم ”سیکرٹ سپرسٹار“ اور سلمان خان کی فلم ”بجرنگی بھائی جان“ کی چین میں ریلیز کے بعد اب اداکار عرفان خان اور پاکستانی اداکارہ صبا قمر کی فلم ”ہندی میڈیم “ بھی چین میں ریلیز کی جائے گی۔

اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فلم کے ہدایتکار سکت چوہدری نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ چین میں ہندی فلموں کی ریلیز کے لئے ہر کسی کو اداکار عامر خان کا شکریہ ادا کرنا چاہیئے۔

مزیدخبریں