لاہور :© پاکستان سپر لیگ تھری میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے لینڈل سمنز نے پاکستان آنے کا اعلان کر دیا۔
ذرائع کے مطابق لینڈل سمنز نے پاکستان آنے پر آمادگی ظاہر کردی ہے جبکہ کراچی کنگز کے ترجمان نے بھی اس خبر کی تصدیق کر دی ہے۔ وہ آج رات دیگر غیر ملکی کھلاڑیوں کے ساتھ پاکستان پہنچ جائیں گے۔اس سے قبل ان کے حوالے سے یہ خبرآئی تھی کہ لینڈل سمنز نے نجی مصروفیات کے باعث پاکستان آنے سے انکار کردیا ہے۔
خیال رہے کراچی کنگز کی ٹیم میں اب صرف اوئن مورگن کے علاوہ تمام کھلاڑی پاکستان میں میچز کھیلنے آئیں گے۔دیگر کھلاڑیوں میں جو ڈینلی، ٹائمل ملز، کولن انگرام، ڈیوڈ ویس اور روی بوپارا شامل ہیں۔