ممبئی: فلم ”پدماوت“ نے باکس آفس پر 300 کروڑ سے زائد کا بزنس کر کے فلم ”سلطان“ کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ”پدماوت“ نے باکس آفس پر 301 کروڑ کا بزنس کیا ہے، جس سے اس فلم نے اداکار سلمان خان کی فلم ”سلطان“ کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ فلم پدماوت دنیا بھر میں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی ہندی فلموں میں چھٹے نمبر پر آ گئی ہے۔
پہلے نمبر پر فلم ”باہوبلی 2“، دوسرے نمبر پر ”دنگل“، تیسرے پر ”سیکرٹ سپر سٹار“، چوتھے پر ”پی کے“، پانچویں پر” بجرنگی بھائی جان“ اور چھٹے نمبر پر ”پدماوت“ آگئی ہے۔