پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ہائی کیفین لیول ڈرنکس کی فروخت کیخلاف ایکشن

10:37 PM, 19 Mar, 2018

لاہور: پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صوبہ بھر میں کاروائیوں کے دوران انرجی ڈرنکس میں ہائی کیفین لیول، گمراہ کن لیبلنگ اور اشتہارات کے پیش نظر ڈیپارٹمنٹل سٹورز اور شاپنگ سنٹرز سے 9 ہزار انرجی ڈرنکس ہٹا دی گئیں۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی رافعہ حیدر نے کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبہ بھر میں ممنوعہ انرجی ڈرنکس کی فروخت کے خلاف کاروائیاں کیں۔ انرجی ڈرنکس بنانے اور امپورٹ کرنے والی کمپنیوں کو متعدد بار دی گئی وارننگ پر عمل نہ کرنے کی بنا پر ایکشن لیا گیا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے انر جی ڈرنکس پر لیبل اردو میں تحریر کرنے کی ہدایات دی گئی تھیں۔ گمراہ کن لیبلنگ کرنے پر مختلف ڈیپارٹمنٹل سٹورز اور شاپنگ سنٹرز سے 9 ہزار انرجی ڈرنکس کو پنکچر کر کے ناقبل استعمال بنا دیا گیا۔

پنجاب پیور فوڈ ریریگولیشن 2107 کے مطابق کیفین لیول 200 سے کم ہونا چاہیے، جبکہ انرجی ڈرنکس میں کیفین لیول 300 سے زائد پایا گیا جو انسانی استعمال کے لیے مضر ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انرجی ڈرنکس پر بچوں، حاملہ خواتین اور زیادہ مقدار کے استعمال کی وارننگ درج کرنے کا بھی کہا گیا تھا۔ انرجی ڈرنکس کا زیادہ استعمال بلڈ پریشر، ہائپر ٹینشن سمیت متعدد بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔ والدین کو چاہیے کے بچوں کو انرجی ڈرنکس کے استعمال سے مکمل گریز کروائیں۔

مزیدخبریں