اسلام آباد:تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے فیض آباد دھرنے کی پشت پناہی کی ، آئی ایس آئی نے مفصل رپورٹ دی ۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف پاکستان کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے فیض آباد دھرنے کی پشت پناہی کی ہے۔
انھوں نے بتایا کہ فیض آباد دھرنے کے متعلق آئی ایس آئی نے بڑی مفصل رپورٹ دی ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب نے 72 گھنٹوں میں آرمی چیف سے تین ملاقاتیں کیں۔
فواد چودھری نے بتایا گیا کہ مولانا خادم حسین رضوی اوقاف سے تنخواہ بھی لے رہے ہیں۔