ممبئی : بھارت میں لڑکی کو فون کال سننا مہنگا پڑ گیا، فون کال سننے کے دوران فون پھٹنے سے جان کی بازی ہار گئی۔
تفصیلات کے مطابق، بھارت کی ریاست اودیشا میں 18 سالہ لڑکی کا فون کال سننے کے دوران دھماکے سے پھٹ گیا جس سے لڑکی جان کی بازی ہار گئی۔
اٹھارہ سالہ لڑکی امہ اورم نے اپنے فون کو چارجنگ پر لگایا ہوا تھا اور اس دوران وہ فون پر کال کر رہی تھی ، درجہ حرارت زیادہ ہونے پر موبائل فون دھماکے سے پھٹ گیا۔
فون پھٹنے سے اس کی باڈی پگل گئی جوکہ لڑکی کے جسم پر گر گئی ، حادثے کے بعد امدادی لڑکی کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن جانبر نہیں ہو سکی۔