پی ایس ایل تھری ، پلے آف مرحلے کیلئے قذافی سٹیڈیم میں انتظامات مکمل

07:29 PM, 19 Mar, 2018

لاہور:پی ایس ایل تھری کے پلے آف میچز کیلے قذافی سٹیڈیم میں تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ، پہلے پلے آف میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ائیٹر کل مدمقابل ہوں گے ۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل تھری کے پلے آف میچز کیلئے قذافی سٹیڈیم میں تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ، پہلے پلے آف میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ائیٹر کل آمنے سامنے آئیں گے۔

کراچی کنگز کا فاتح ٹیم سے ہوگا 21 مارچ کو ٹاکرا ، فائنل 25 مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

مزیدخبریں