نیویارک: فیس بک کی متعدد ایپس یا سروسز صارفین کے ڈیٹا کو مختلف کاموں کیلئے استعمال کر رہی ہیں جو ان کیلئے نقصان دہ بھی ہوسکتی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ سے جڑی ڈیٹا جمع کرنے والی سروس کیمبرج اینالیٹکس نے 2016 کے صدارتی انتخابات کے موقع پر لاکھوں فیس بک صارفین کے ڈیٹا کو استعمال کیا۔ فیس بک اس حوالے سے مختلف وضاحتیں پیش کرتی ہیں مگر کیا کبھی آپ نے سوچا کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران کن ایپس کو آپ کے ڈیٹا تک رسائی حاصل ہوئی؟
فیس بک کی جانب سے ایپس کو ڈیٹا کی فراہمی کے حوالے سے صارفین سے اجازت لی جاتی ہے مگر بیشتر افراد ایپس کے استعمال سے قبل شرائط وغیرہ کو پڑھنے کی زحمت نہیں کرتے۔
مزید پڑھیں: فیس بک نے مسلمانوں کیخلاف سوشل میڈیا پر نفرت پھیلانے والوں پر پابندی لگا دی