اسلام آباد: بھارت نے پاکستانی زائرین کو حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ کے 805 ویں عرس کیلئے ویزے دینے سے انکار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارت نے پاکستانی زائرین کو حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ کے 805 ویں عرس کیلئے ویزے دینے سے انکار کردیا۔ پاکستان نے زائرین کے معاملے پر بھارتی رویے پر سخت مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 1974 کے مذہبی سیاحت کے فیصلے کے تحت بھارت کو پاکستان کے 503 زائرین کو ویزے ویزے دینے تھے، لیکن بھارت نے ایسا کر کے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت نے 173 ہندو یاتریوں کو بھی پاکستان نہیں آنے دیا۔ ان کے مطابق بھارت نے این او سی نہیں دیا جس پر ہندو یاتریوں کو درخواستیں واپس لینا پڑیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ بھارت بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔