طرابلس: عرب میڈیا کے مطابق لیبیا میں صدارتی انتخابات سے چھ ماہ قبل معمر قذافی کے صاحبزادے سیف الاسلام نے کہا ہے کہ وہ مستقبل کا نیا ویژن پیش کریں گے اور تمام شعبوں میں جامع اصلاحات کا نظام متعارف کرائیں گے۔ انہوں نے اپنے سیاسی اور اصلاحاتی پروگرام کی نگرانی کے لیے ایمن ابو راس کو ذمہ داری سونپی ہے۔
مزید پڑھیں: سعیدہ وارثی یہودی اخبار کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت گئیں
مقتول کرنل معمر قذافی کے دوسرے بیٹوں کے برعکس سیف الاسلام قذافی جیل سے رہائی کے بعد سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے بیانات جاری کرتے رہے ہیں مگر عملی طور پر وہ تاحال سیاسی اکھاڑے میں نہیں اترے۔ انہیں گزشتہ برس پارلیمنٹ کی جانب سے عام معافی کے قانون کے مطابق جیل سے رہا کیا گیا تھا۔
خیال رہے جب معمر قذافی کو باغیوں نے گولی مار کر ہلاک کیا تو اس وقت سیف الاسلام بھی ان کے ہمراہ تھے اور انھیں زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔ انھوں نے 2000 کے بعد مغربی ممالک کے تعلقات میں بہتری کے لیے بھی کوششیں کیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: شہزادہ محمد بن سلمان اور ٹرمپ کی ملاقات کل ہو گی
انھیں اپنے والد کے دورِ حکومت کا اصلاح پسند چہرہ کہا جاتا تھا۔ سیف الاسلام قذافی اپنے والد کے منتخب جانشین ماننے جاتے تھے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں