عمران خان اور آصف زرداری کرپشن کے بے تاج بادشاہ ہیں، عابد شیر علی

02:13 PM, 19 Mar, 2018

فیصل آباد: عابد شیر علی نے فیصل آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا عمران خان اور آصف علی زرداری کرپشن کے بے تاج بادشاہ ہیں۔ ایک طرف کرپشن میں وزیر اعلی کے پی کے نے ہاتھ صاف کئے تو ادھر فریال تالپور کرپشن کی سرغنہ نکلی ہے اور کرپشن کی داستان آصف علی زرداری سے لکھی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ میں کرپشن کے انبار لگا دیئے جبکہ لاڑکانہ میں بھی اربوں روپے کی کرپشن ہوئی جو کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: جو مجھے کرنا ہے کروں گا مجھے کسی کی پرواہ نہیں، چئیرمین نیب

انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا میں اربوں روپے کی کرپشن ہوئی نیب کو ادھر بھی دھیان دینا چاہئے ۔ وزیر اعلی کے پی کے نے میٹرو پراجیکٹ میں 30 ارب کمیشن لیا اور پنجاب میں 27 ارب میں بننے والی میٹرو پشاور میں 57 ارب میں بنی۔ عابد شیر علی نے کہا کہ پشاور میں ایک ارب درختوں کی آڑ میں اربوں روپے کرپشن کے پیسے عمران خان کی جیب میں گئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: نواز شریف سے شہباز شریف کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم بیماری کا بہانہ بنا کر باہر بھاگ جاتے ہیں جبکہ میاں نواز شریف کو اپنی اہلیہ کی تیمارداری کے لئے جانے کی اجازت نہیں دی جاتی ۔ میرے لیڈر کبھی پاکستان سے بھاگنے والے نہیں بلکہ اپنے مقدمات کا سامنا عدالتوں میں پیش ہو کر رہے ہیں ۔ نواز شریف سے کس بات کا بدلہ لیا جا رہا ہے کہ انہیں اقامہ پر نکالا گیا جبکہ 2018 کے الیکشن میں اقتدار کا فیصلہ 22 کروڑ عوام نے کرنا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں