لاہور:کرکٹ کے شائقین کیلئے ایک اور خوشخبری سنادی گئی ہے او ر لیسکو نے پاکستان سپر لیگ کے دونوں پلے آف میچوں کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل تھری کا بڑا معرکہ، پلے آف میچز کیلئے ٹریفک پلان تشکیل
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا میلہ اپنے اختتامی مراحل کو پہنچ چکا ہے اور شائقین کرکٹ میں جوش و خروش بھی اپنے عروج کو پہنچ چکا ہے جبکہ پلے آف میچوں کیلئے پشاور زلمی،کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں لاہور پہنچ چکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سوشل میڈیا سٹار پریا پرکاش کے نئے فوٹو شوٹ نے دھوم مچادی
اسی سلسلے میں لیسکو نے بھی شائقین کرکٹ کے رنگ میں بھنگ نہ ڈالنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ قذافی سٹیڈیم کو بلا تعطل بجلی فراہم کرنے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔لیسکو کے چیف مجاہد پرویز چٹھہ نے کہا کہ میچوں کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ پنجاب حکومت کے ساتھ ہونے والے اہم اجلاسوں میں کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کی منگیتر ریچل نے اسلام قبول کرلیا
لاہوریوں کو میچ سے بھرپور لطف اندوز ہونے کے لئے بجلی کی سپلائی معطل نہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ پی ایس ایل کے دونوں پلے آف میچ کل اور پرسوں قذافی سٹیڈیم لاہو ر میں کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل 25 مارچ کو کراچی میں کھیلا جائیگا۔