لاہور: سابق وزیر اعظم نواز شریف سے وزیر اعلٰی پنجاب شہباز شریف نے ان کی رہائشگاہ جاتی امرا میں ملاقات کی۔ ملاقات میں حمزہ شہباز، سلمان شہباز، مریم نواز اور پرویز رشید سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔ ملاقات میں نیب کیسز، آئندہ عام انتخابات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی بگڑتی طبعیت پر شریف خاندان کی لندن روانگی پر بھی مشاورت کی گئی۔
یاد رہے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کو آج ہارلے اسٹریٹ کلینک سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ بیگم کلثوم نواز کو ان کے صاحبزادے حسن اور حسین نواز چیک اپ کے لیے اسپتال لائے تھے تاہم ڈاکٹرز نے انہیں داخل کر لیا تھا جہاں وہ تقریباً 10 گھنٹے تک زیر علاج رہیں۔
مزید پڑھیں: مشال قتل کیس، مطلوب ملزم نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا
بیگم کلثوم نواز گلے کے کینسر میں مبتلا ہیں جس کے علاج کے سلسلے میں وہ گزشتہ چند ماہ سے لندن میں موجود ہیں۔رواں ماہ کے آغاز میں ڈاکٹرز نے کلثوم نواز کی گردن میں دوبارہ ٹیومر آنے کے باعث ان کی مزید سرجری کا فیصلہ کیا تھا۔
برطانوی ڈاکٹرز بیگم کلثوم نواز کی گزشتہ 7 ماہ میں 6 بار کیمو تھراپی کر چکے ہیں جب کہ ان کی 7 ماہ میں 3 بار سرجری بھی کی گئی۔
یہ خبر بھی پڑھیں: ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے پاک فضائیہ کی کمان سنبھال لی
یاد رہے کہ بیگم کلثوم نواز اپنے شوہر نواز شریف کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی لاہور کی نشست این اے 120 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئی ہیں لیکن خرابی صحت کے باعث وہ اب تک حلف نہیں لے سکی ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں