پی ایس ایل تھری کا بڑا معرکہ، پلے آف میچز کیلئے ٹریفک پلان تشکیل

01:19 PM, 19 Mar, 2018

لاہور: پی ایس ایل تھری پلے آف میچز کے لیے ٹریفک پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔پی ایس ایل تھری کے پلے آف میچز    لاہور میں ہونے جارہے ہیں، شائقین کرکٹ پُرجوش ہیں جبکہ لاہور ٹریفک پولیس نے شہر کا ٹریفک پلان شکیل دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 3 پلے آف مقابلے کیلئے لاہور شہر کا ٹریفک پلان مرتب کرلیا گیا ہے۔سٹی ٹریفک پولیس حکام کے مطابق کینال روڈ ، مال روڈ ، جیل روڈ ایم ایم عالم اور وحدت روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھلی رہے گی۔ قذافی اسٹیڈیم سے ملحقہ شاہراہوں کا استعمال کرنے والے راہ گیر متبادل راستے اختیار کریں.

میچز کے دوران شہریوں اور شائقین کی رہنمائی کے لیے اضافی وارڈنز تعینات کیے جائیں گے۔شائقین کے لیے چار پارکنگ پوائنٹس مختص کیے گئے ہیں۔ ٹھوکر نیاز بیگ سے آنے والے شائقین پنجاب یونیورسٹی ہاسٹلز گراونڈ میں گاڑیاں پارک کریں گے۔کاہنہ ، کوٹ لکھپت سے آنے والی گاڑیاں لبرٹی مارکیٹ میں پارک ہوں گی، کینٹ ، گلبرگ سے آنے والے شائقین کے لیے ایل ڈی اے پارکنگ پلازہ میں جگہ مختص کی گئی ہے۔ پارکنگ پوائنٹس میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ایل پی جی اور گیس سلنڈر والی گاڑیوں کا داخلہ ممنوع ہوگا۔

مزید پڑھیں:پی ایس ایل تھری: پشاور زلمی کے تمام کھلاڑی پاکستان آئیں گے

واضح رہے، کہ کل اسلام آباد یونائیٹڈپی ایس ایل تھری کےفائنل میں پہنچ گئی تھی،اسلام آباد کے بلے بازوں نے کراچی کے باؤلر کی درگت بنا ڈالی۔ کراچی نے155رنز کا ہدف دیا، جواب میں اسلام آبادکی ٹیم نےہدف13ویں اوورمیں حاصل کرلیا تھا۔

مزیدخبریں