جلالپور بھٹیاں پریس کلب الیکٹرونک میڈیا ٹیم نے پرنٹ میڈیا ٹیم کو اہم میچ میں شکست دےدی

11:29 AM, 19 Mar, 2018

جلال پور بھٹیاں (محمد زاہد منیر نمائندہ نیو نیوز  سے)جشن بہاراں کے سلسلے میں یونین کونسل خطے شاہ یوسی45 کے زیر اہتمام جلالپور بھٹیاں پریس کلب الیکڑونک میڈیا اور جلالپور بھٹیاں پریس کلب پرنٹ میڈیا کی ٹیموں کے درمیان ہاڑدبال کرکٹ میچ کھیلا گیا ۔

جس میں الیکڑوانک میڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے بٹینگ کا فیصلہ کیا اور مقرہ 15 اوورز میں 147 رنز بنائے پرنٹ میڈیا کی ٹیم مقررہ اوور میں 110 ر نز بنا سکی نیو نیوز کے رپورٹر زاہد منیر نے 30 رنز سکور کیے اور 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا میچ کے اختتمام پر یوسی 45 خطے شاہ کے چیرمین میاں قادر بخش بھٹی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے جتنے والی ۔ٹیم کوٹرافی اور نقد انعام سے بھی نوازا ونر ٹیم الیکٹرونکس میڈیا کے کپتان محمد زاہد منیر اور ان کی ٹیم نے فتح پر بھنگڑا ڈال کر خوشی کا اظہار کیا۔


  

مزیدخبریں