شاہد آفریدی بھی لیوک رونکی کی تعریف کرنے پر مجبور ہو گئے

شاہد آفریدی بھی لیوک رونکی کی تعریف کرنے پر مجبور ہو گئے

لاہور : پاکستان سپر لیگ کےپلے آف میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنر بلے باز لیوک رونکی نے کراچی کنگز کیخلاف  شاندار کاکردگی دکھاتے ہوئے 39 گیندوں پر 91 رنز کیناقانلِ شکست اننگز کھیلی۔ ان کی اس طوفانی اننگز کی وجہ اسلام آباد یونائیٹد نے یک طرفہ مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو آؤٹ کلاس کر دیا ۔

یہ بھی پڑھیں:لیوک رونکی نے عمر اکمل سے پی ایس ایل میں تیز ترین ففٹی کا ریکارڈ چھین لیا
 
 لیوک رونکی کی اس طوفانی اننگز کو دیکھ کر کراچی کنگز کے کھلاڑی اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی بھی ان کے مداح ہو گئے ۔ انہوں نے میچ کے بعد ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ لیوک رونکی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا ۔جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے ۔سابق کپتان نے اپنی ٹوئٹ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو مبارکباد بھی دی اور ساتھ اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ کراچی کنگز کی ٹیم بھی جلد کم بیک کرے گی ۔

خیال رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ اس فتح کیساتھ پی ایس ایل تھری کے فائنل میں پہنچ گیا ہے ۔ رواں سال پی ایس ایل  کا تیسرا ایڈیشن ہے جس میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم دو سری بار فائنل کھیل رہی ہے ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں