لندن: برطانوی دارالامرا کی ٹوری رکن سعیدہ وارثی یہودی اخبار کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت گئیں۔ یہودی اخبار نے سعیدہ وارثی پر داعش کی حمایت کرنے سے متعلق کئی آرٹیکلز چھاپے جس پر انہوں نے اخبار کے خلاف عدالت سے رجوع کیا۔
مزید پڑھیں: شہزادہ محمد بن سلمان اور ٹرمپ کی ملاقات کل ہو گی
نجی ٹی وی سے گفتگو میں سعیدہ وارثی نے کہا کہ میری ساکھ کو نقصان پہنچانے کے لئے بار، بار آرٹیکل چھاپے گئے جن میں انتہا پسندی کی حمایت اور داعش کے لئے نرم گوشہ رکھنے کے الزامات لگائے گئے۔ سعیدہ وارثی نے کہا کہ اخبار نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے صفحہ اول پر معذرت شائع کی اور وہ 20 ہزار پاونڈ ہرجانہ ادا کرے گا جو فلاحی کاموں پر خرچ کروں گی۔
یاد رہے کہ 17 مئی 2010 کو سعیدہ وارثی کو برطانیہ کی حکمران جماعت کا چئیرمین اور ساتھی ہی کنزرویٹیو اور لبرل کی مخلوط برطانوی حکومت کی کابینہ میں شامل کیا گیا تو وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی ایشیائی، مسلمان اور پاکستانی نژاد برطانوی خاتون تھیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: پیوٹن ایک بار پھر روس کے صدر منتخب ہو گئے
مارچ 2009 میں برطانیہ کی ایک مقامی تنظیم نے انہیں برطانیہ کی سب سے طاقتور مسلمان خاتون قرار دیا تھا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں