دبئی : کراچی کنگز کو پی ایس ایل تھری کے کوالیفائیر میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈکا چیلنچ درپیش تھا ۔ جہاں مخالف ٹیم نے انہیں باؤلنگ اور بیٹنگ دونوں شعبوں میں آؤٹ کلاس کردیا ہے ۔
کراچی کنگز کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں لیوک رونکی نے میدان میں آکر کراچی کنگز کے باولر زکو تگنی کاناچ نچا دیا اور پی ایس ایل میں تیز ترین نصف سنچری بنانے کا اعزاز عمر اکمل سے چھین کراپنے نام کرلیا،انہوں نے 19گیندوں پر نصف سنچری کی جس میں 7چوکے اور 3چھکے شامل ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:معروف آسٹریلوی کرکٹر کی منگیتر نے اسلام قبول کرلیا
اس سے قبل پی ایس ایل میں تیزترین نصف سنچری کا اعزاز عمراکمل کے پاس تھا جہنوں نے پی ایس ایل کے پہلے سیزن میں کوئٹہ گلیڈئٹرز کے خلاف دبئی کے ہی میدان میں 22گیندوں پر نصف سنچری بنا ئی تھی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں