لاہور: پی ایس ایل تھری میں حصہ لینے والی کراچی کنگز کی ٹیم نجی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے دبئی سے لاہور پہنچ گئی۔ ایونٹ کے پہلے پلے آف میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنے والی کراچی کنگز کی ٹیم اپنا اگلا میچ کھیلنے دبئی سے لاہور پہنچ گئی۔
مزید پڑھیں: راؤ انوار کی گرفتاری سے متعلق رپورٹ آج جمع کرائی جائے گی
ٹیم کی آمد کے موقع پر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے اور کھلاڑیوں کو فول پروف سیکیورٹی میں ہوٹل منتقل کیا گیا۔
پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان 20 مارچ کو پلے آف مرحلے کے پہلے ایلیمنیٹر میچ میں فاتح ٹیم کا مقابلہ 21 مارچ کو کراچی کنگز سے ہو گا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: بیگم کلثوم نواز کو دوبارہ ہسپتال داخل کر لیا گیا
واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کراچی کنگز کو شکست دے کر پی ایس ایل 3 کے فائنل میں پہنچ چکی ہے جہاں وہ 25 مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں فائنل کھیلے گی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں