دبئی:پاکستان سپر لیگ کے کوالیفائر میں اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہارنے والی کراچی کنگز ٹیم کے کپتان ایوئن مورگن نے کہا ہے کہ اننگز کے آغاز میں ناقص باﺅلنگ کی وجہ سے شکست ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد دوسری مرتبہ پی ایس ایل فائنل میں پہنچ گیا
تفصیلات کے مطابق دبئی میں میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ایوئن مورگن کا کہنا تھا کہ ہماری ناقص باﺅلنگ کا فائدہ لیوک رونکی نے بھرپور اٹھایا اور شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے میچ اپنے نام کیا۔انہوں نے کہا کہ جب کوئی ٹیم جارحانہ انداز میں کھیلتی ہے تو چانسز بھی دیتی ہے تاہم ہم ان سے فائدہ نہیں اٹھا پائے،ہم نے بیٹنگ ٹھیک کی تھی، ہمارا سکور میچ وننگ نہیں لیکن مناسب تھا۔
یہ بھی پڑھیں:جے پی ڈومینی نے پاکستانیوں کے دل جیت لیے
مورگن نے مزید کہا کہ کراچی کنگز کے کپتان نے کہا کہ ہم نے ٹورنامنٹ میں کئی کیچز چھوڑے ہیں، شارجہ میں شبنم بہت زیادہ تھی وہاں کیچ چھوڑنے کی ایک وجہ سے یہ بھی ہوسکتی ہے تاہم آج بہت کم شبنم تھی اس لیے وہ وجہ نہیں ہوسکتی۔
یہ بھی پڑھیں:پشاور زلمی کو بڑا جھٹکا، اہم ترین کھلاڑی ساتھ چھوڑ گیا
کپتان کراچی کنگز نے آخر میں کہا کہ میں ایک ہفتہ پی ایس ایل تھری کا حصہ رہا اور بھرپور لطف اندوز ہوا، گزشتہ سال بھی کھیل کر بہت مزہ آیا تھا اورمستقبل میں بھی پی ایس ایل کھیلنے کا خواہشمند ہوں۔