امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر آسٹن میں دو دھماکے،2 افراد زخمی

08:12 AM, 19 Mar, 2018

ٹیکساس :امریکی ریاست ٹیکساس کے شہرآسٹن میں2دھماکوں سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق دھماکوں کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے ہیں جن کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس اورریسکیواہلکاردھماکوں کی جگہ پہنچ گئے ہیں۔ تفتیشی حکام کے مطابق جو دو افراد دھماکوں میں زخمی ہوئے ہیں ان کی عمریں 20 سال کے لگ بھگ ہیں جبکہ زخمیوں کی حالت تشویشناک نہیں ہے۔

آسٹن پولیس کے مطابق ابھی تک دھماکوں کی نوعیت کا انداز ہ نہیں لگایا جاسکا کہ یہ کس وجہ سے ہوئے جبکہ ایک عینی شاہد نے خبر ایجنسی کو بتایا کہ ایک زوردار دھماکہ سنا گیا ،نا تو یہ کوئی کار بم دھماکہ تھا اور نہ ہی کسی فائرنگ کی وجہ سے پیش آیا بالکل یہ کوئی اور ہی قسم کا خطرناک دھماکہ تھا۔حکام کے مطابق علاقے کو سیل کردیا گیا ہے جبکہ دھماکوں کی نوعیت اور وجہ جاننے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

مزیدخبریں