مکہ: ترکی ٹی وی چینل کے نیوز کاسٹرنے اپنی منگیتر کو خانہ کعبہ کے صحن میں شادی کی انگوٹھی پہنا دی۔نیوز کاسٹر یوسف اکین کا کہناہے کہ میں نے اس لمحے کا پانچ سال انتظار کیاہے۔
تفصیلات کے مطابق ترک ٹی وی کے نیوز کاسٹر نے کہا کہ اس بار عمرہ کرنے کی غرض سے آیا تو یہ تہہ کیا تھا کہ میں اپنی ہونے والی بیوی کو اس طرح انگوٹھی پیش کروں گا۔خانہ کعبہ کے سامنے اپنی ہونے والی بیوی کو انگوٹھی پہنانے کی خواہش آخر کار پوری ہوئی۔انگوٹھی پہناتے ہوئے یوسف کا کہناتھا کہ ” آج میں یہاں ہوں ،ہمارے والدین بھی یہاں ہیں۔مجھے تھوڑی سی شرم آرہی ہے لیکن یہ یقین ہے کہ میں کچھ اچھا ہی کر رہاہوں “۔انگوٹھی پہنانے کی ویڈیو سوشل میڈیاپر وائرل ہو چکی ہے۔