اگر آپ پاسپورٹ کے رنگوں کے پیچھے چھپی حقیقت سے انجان ہیں تو رپورٹ پڑھیں

لاہور: اس وقت دنیا میں 193 ممالک ہیں جس کے عوام کو دوسرے ملکوں کے سفر کیلئے پاسپورٹس کی ضرورت پڑتی ہے، ان پاسپورٹس کے شیڈز تو مختلف ہو سکتے ہیں لیکن ان کو انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے قوانین کے مطابق صرف 4 رنگوں میں ہی بنایا جا سکتا ہے۔اگر آپ بھی رنگوں کی حقیقت سے انجام ہیں تو اس خبر میں تفصیل کو غور سے پڑھ لیں۔

اگر آپ پاسپورٹ کے رنگوں کے پیچھے چھپی حقیقت سے انجان ہیں تو رپورٹ پڑھیں

لاہور: اس وقت دنیا میں 193 ممالک ہیں جس کے عوام کو دوسرے ملکوں کے سفر کیلئے پاسپورٹس کی ضرورت پڑتی ہے، ان پاسپورٹس کے شیڈز تو مختلف ہو سکتے ہیں لیکن ان کو انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے قوانین کے مطابق صرف 4 رنگوں میں ہی بنایا جا سکتا ہے۔اگر آپ بھی رنگوں کی حقیقت سے انجام ہیں تو اس خبر میں تفصیل کو غور سے پڑھ لیں۔

سرخ رنگ :
سرخ رنگ کا پاسپورٹ عام طور پر یورپی یونین کے رکن ممالک میں استعمال ہوتا ہے۔ تاہم چین، روس، سربیا، پولینڈ اور کولمبیا میں بھی سرخ رنگ کا پاسپورٹ ہی رائج ہے۔ یورپی یونین کے ممالک میں عام طور پر ارغوانی رنگ کا جبکہ سوئٹزرلینڈ میں ہلکے سرخ رنگ کا پاسپورٹ ہے۔ ترکی نے یورپی یونین میں شمولیت کی خواہش کے بعد ہی اپنے پاسپورٹ کو ارغوانی رنگ میں تبدیل کیا تھا۔ کہتے ہیں کہ سرخ رنگ کا پاسپورٹ ماضی یا حال میں کمیونسٹ نظام میں رہنے والے ممالک میں رائج ہے۔

نیلا رنگ
رنگ کا پاسپورٹ دنیا میں سب سے زیادہ عام ہے۔ امریکا سے لے کر بھارت تک اسی رنگ کا پاسپورٹ رائج ہے۔ دنیا کے بہت سے ممالک نیلے رنگ کو اپنے پاسپورٹ کیلئے منتخب کرنا پسند کرتے ہیں۔ جبکہ 15 کریبین ممالک کے پاسپورٹس بھی نیلے رنگ کے ہی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق نیلا رنگ نئی دنیا کی علامت سمجھا جاتا ہے اور جو ممالک نو ورلڈ کو سپورٹ کرتے ہیں، انھیں ممالک کے شہریوں کیلئے نیلا پاسپورٹ رائج ہے۔ اس کے علاوہ ساو¿تھ امریکن ممالک جن میں برازیل، ارجنٹینا اور پیراگوئے شامل ہیں کہ شہری بھی نیلے رنگ کا پاسپورٹ استعمال کرتے ہیں۔

سبز رنگ :
سبز رنگ کو عام طور پر قدرت اور امن کی علامت سمجھا جاتا ہے، اس لیے اس رنگ کے پوسپورٹس اسلامی ممالک میں عام ہیں، جن میں پاکستان، سعودی عرب اور مراکو قابل ذکر ہیں۔ اس کے علاوہ بہت سے افریقی ممالک جن میں نائجیریا، ا?ئیوری کوسٹ، برکینا فاسو اور سینیگال بھی شامل ہیں کے شہریوں کیلئے بھی سبز رنگ کا پاسپورٹ ہے۔

کالا رنگ :
کالے رنگ کا پاسپورٹ دنیا کے صرف چنس ہی ممالک میں زیر استعمال ہے۔ دنیا کے بہت سے ممالک کالے رنگ کا پاسپورٹ رکھنا پسند نہیں کرتے، جس کی مختلف وجوہات ہیں۔ دنیا میں زیمبیا، کانگو، ملاوی، نیوزی لینڈ اور دیگر چند ہی ایسے ممالک ہیں جہاں کالے رنگ کا پاسپورٹ رائج ہے۔
اس کے علاوہ کوئی بھی ملک اپنے ملک کے شہریوں، آفیشلز اور ڈپلومیٹس میں فرق واضح کرنے کیلئے مختلف رنگوں کے پاسپورٹس جاری کر سکتی ہے جن کی اجازت دی گئی ہے۔ مثال کے طور پر بھارت میں اس وقت تین مختلف رنگوں کے پاسپورٹس جاری کیے جاتے ہیں جن میں نیلا پاسپورٹ عام شہریوں کیلئے، سفید رنگ کا پاسپورٹ آفیشلز کیلئے اور لال رنگ کا پاسپورٹ صرف ڈپلومیٹس کیلئے جاری کیا جاتا ہے۔اس کے علاوہ ترکی میں صرف چند شخصیات کو ہی سبز رنگ کا پاسپورٹ جاری کیا جاتا ہے۔