اداکارہ صائمہ کراچی جاتے ہی دوست فنکاروں سے ملنے ڈرامے کے سیٹ پر پہنچ گئیں

صائمہ کراچی میں دوستوں سے ملنے ڈرامے کے سیٹ پر پہنچ گئیں

09:27 PM, 19 Mar, 2017

کراچی :  اداکارہ صائمہ کراچی جاتے ہی دوست فنکاروں سے ملنے ڈرامے کے سیٹ پر پہنچ گئیں۔ صائمہ کو چند روز پہلے اداکار فہد مصطفےٰ کی پروڈکشن کمپنی کے ان ٹائٹل ڈرامے میں کاسٹ کیا گیا ہے جس کی ریکارڈنگ کے لئے وہ گزشتہ روز وہاں پہنچ گئیں ، جہاں جاتے ہی پہلے وہ ڈائریکٹر افتخار عفی کے سیریل ”بے بی“ کے سیٹ پر گئیں جہاں انہوں نے اداکارہ راحیلہ آغا، رضا علی، عاصم مھمود اور بہروز سبزواری سے ملاقات کی۔ صائمہ کافی دیر تک سیٹ پرموجود رہیں جہاں فنکاروں کے درمیان غیر رسمی گپ شپ جاری رہی۔

اس بارے میں ادکارہ رضا علی نے کہا کہ صائمہ کے اس سرپرائز سے تمام فنکار بے حد خوش تھے کیونکہ وہ اپنے تمام دوستوں سے بہت پیار کرتی ہیں جس کا ثبوت یہ ہے کہ اپنی ریکارڈنگ سے پہلے وہ دوستوں کو ملنے کے لئے آئیں۔

مزیدخبریں