اسلام آباد: جماعة الدعوةنے انگلش میں ماہانہ میگزین انوائیٹINVITEکی اشاعت شروع کردی ہے، ترجمان جماعةالدعوةپاکستان ندیم اعوان نے کہاہے کہ ” انوائیٹ “سے انگلش قاری کو اسلام اوردہشتگردی میں فرق کرنے میں مدد ملے گی ۔
جماعة الدعوة دعوت کی جماعت ہے ، دنیا تک اپنا پیغام پہنچانے کے لیے ضروری تھاکہ ہم ایسی زبان میں میگزین لائیں جس کو دنیا جانتی اور سمجھتی ہو، اس سے پہلے اردو میں ہمارے اخبار اور رسائل موجود ہیں اور پاکستان اور بیرون ملک اسلام اور جماعت کا پیغام انگلش پڑھنے والوں تک پہنچانے کے لیے ” انوائیٹ“ کے نام سے میگزین کی اشاعترواں ماہ سے شروع کردی ہے۔
واضح رہے کہ جماعة الدعوة کے اردو میں ہفت روزہ اخبار،بچوں ،خواتین اور طلباءکے لیے ماہنامہ میگزین پہلے سے موجودہیں لیکن اب انگلش میں بھی نئے رسالے کی اشاعت شروع کردی گئی ہے۔
جماعة الدعوة نے اپنا انگریزی رسالہ متعارف کروادیا
اسلام آباد: جماعة الدعوةنے انگلش میں ماہانہ میگزین انوائیٹINVITEکی اشاعت شروع کردی ہے، ترجمان جماعةالدعوةپاکستان ندیم اعوان نے کہاہے کہ ” انوائیٹ “سے انگلش قاری کو اسلام اوردہشتگردی میں فرق کرنے میں مدد ملے گی ۔
08:01 PM, 19 Mar, 2017