صدر ممنون نے ہندو میرج بل 2017 کی منظوری دے دی

اسلام آباد: صدر مملکت ممنون حسین نے ہندو میرج بل 2017 ءپر دستخط کر دیے ۔ صدر کے دستخط کے بعد بل کو قانونی طور پر ملک بھر میں نافذ العمل ہو گیا۔

07:46 PM, 19 Mar, 2017

اسلام آباد: صدر مملکت ممنون حسین نے ہندو میرج بل 2017 ءپر دستخط کر دیے ۔ صدر کے دستخط کے بعد بل کو قانونی طور پر ملک بھر میں نافذ العمل ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین نے وزیراعظم محمد نواز شریف کی مشورے پرہندو میرج بل 2017 کی منظوری دی اس بل کا مقصد پاکستان میں مقیم ہندوؤں کی شادی، خاندان، ماں، بچے اور ہندو خاندانوں کے حقوق اور مفادات کا تحفظ کرنا ہے۔اس حوالے سے وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت نے ہمیشہ پاکستان میں رہنے والی اقلیتی برادریوں کو مساوی حقوق کی فراہمی پر توجہ مرکوز رکھی ہے۔ وہ کسی دوسرے طبقے کی طرح ہی محب وطن ہیں اس لئے یہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ انہیں مساوی تحفظ فراہم کیا جائے۔

مزیدخبریں