لاہور: پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ کیس میں ایف آئی اے نے محمد عرفان، شرجیل خان سمیت پانچ کھلاڑیوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے خط ارسال کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے لاہور نے اسلام آباد ہیڈکوارٹرز کو خط لکھا۔ کرکٹرز محمد عرفان، شرجیل خان، ناصر جمشید، خالد لطیف اور شاہ زیب حسن کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی گئی ہے۔ایف آئی اے سپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں سے متعلق تحقیقات کر رہی ہے۔ کل تین بجے کھلاڑی ایف ائی اے لاہور میں اپنا بیان ریکارڈ کروائیں گے۔